دوکاندار کا کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد، مقدمہ درج

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:07

اوکاڑہ+رینالہ خورد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) دوکان کے سامنے پشاب کرنے پر ہمسائے دوکاندار کا کمسن بچوں پر الٹا لٹکاکر وحشیانہ تشدد، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق نواحی گاوں 40فورایل میں عباس نامی شخص شہر گیااور اپنے کمسن بچوں ثاقب اور شہامل کو ہمسائے یعقوب کے حوالے کر گیا۔ بچوں کے دوکان کے سامنے پیشاب کرنے پر یعقوب طیش میں آگیا اور اس نے دونوں کمسن بچوں کو کپڑے سے باھند کر الٹا لٹکا کر وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایا۔تشدد کی وڈیووائرل ہونے پر پولیس نے ملزم کی شناخت کرتے ہوئے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں