مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:07

اوکاڑہ+رینالہ خورد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان جاںبحق، روڈ حادثے میں دوموٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق منڈی احمد آباد میں محمد ساجد نامی نوجوان کھیتوں میں کام کررہاتھاکہ اس پر آسمانی بجلی گرگئی، جس کے باعث وہ موقع پرہی جاںبحق ہوگیا۔دوسرے واقعہ میں بوائز کالج رینالہ خورد کے سامنے موٹرسائیکل کو شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی اور موٹرسائیکل سامنے سے آنیوالی گدھاگاڑی سے ٹکراگیا،جس کے باعث موٹرسائیکل سوار دونوجوان شدید زخمی ہوگئے، جنکو شہریوں نے قریبی ہسپتال پہنچا دیا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں