رینالہ خورد،ٹریفک کے دوحادثات میں خاتون سمیت دوافرادجاں بحق تین زخمی

پیر 21 اکتوبر 2019 17:22

اوکاڑہ+رینالہ خورد ۔ 21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ٹریفک کے دوحادثات میں خاتون سمیت دوافرادجاں بحق تین زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

حویلی لکھاگلاب داس کے قریب تیز رفتارٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارعبداللہ سکنہ بھومن شاہ اورفیصل آباد روڑ بہادر نگر فارم کے قریب تیزرفتار کارکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ اسکا خاوندزخمی ہو گیا ، تیسرے حادثے میں نیشنل ہائی وے رینالہ خورد بائی پاس کے قریب تیز رفتار کار نے 70سالہ بزرگ فلک شیر کو ٹکر ماردی جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا ریسکیو1122اور پولیس نے نعشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاہے ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں