اوکاڑہ+رینالہ خورد ۔ بچوں پر تشدد کرنیوالا ملزم جیل روانہ

منگل 22 اکتوبر 2019 19:01

اوکاڑہ+رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) بچوں پر تشدد کرنے والے ملزم سے تشددمیں استعمال ہونیوالا کپڑاچپل اورمیموری کارڈ برآمد ملزم کو جیل روانہ کردیاگیا۔

(جاری ہے)

نواحی علاقہ 40فورایل میں گزشتہ دنوں یعقوب نامی ملزم کی جانب سے تین معصوم بچوں پر برہنہ کر کے وحشیانہ تشدد میں پولیس کی جانب سے پیش رفت سامنے آئی ہے ملزم یعقوب کو علاقہ مجسٹریٹ عاصم خلیل کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر میں تشدد کی مختلف دفعات کے علاؤہ مزید دفعہ 363ت پ کا اضافہ کیا ہے اور ملزم سے تشدد کے دوران بنائی گئی ویڈیوز موبائل میموری کارڈ دوران تشدد استعمال ہونے والی چپل میموری کارڈ اور بچوں کو باندھنے والا کپڑا برآمد ہو گیا ہے علاقہ مجسٹریٹ نے ملزم کو جوڈیشل کر کے ڈسٹرکٹ جیل روانہ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں