اشیائے ضروریہ کو مہنگے داموں فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

بدھ 23 اکتوبر 2019 19:28

اوکاڑہ۔23 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ مصنوعی قلت کا تاثر پیدا کر کے اشیائے ضروریہ کو مہنگے داموں فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ،پرائس مجسٹریٹس اپنے اپنے دائرہ ا ختیار میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری رکھیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اوکاڑہ کے پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جائز منافع ،تاجروں کا حق ہے مگر صارفین کا استحصال کسی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا ، صا رفین کی سہولت سب سے مقدم ہے ۔ڈسٹر کٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم خالد جاوید بھٹی نے اجلاس کو بتایا کہ یکم اکتوبر سی22 اکتوبر تک گذشتہ 22 دنوں میں ضلع اوکاڑہ کے 20 پرائس مجسٹریٹس نے ایک ہزار 835 چھاپے مارے مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے 284 دکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے جبکہ 281 دکانداروں کو 2 لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں اپنی موجودگی کا احساس دلائیں ضلع میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور جو لوگ قواعد و ضوبط اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کریں ان کے خلاف قانون کے مطابق کار وائی کی جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع میں دوسرے اضلاع سے لائی جانے والی اشیائے ضروریہ کی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے میکا نزم پر بھی خصوصی نظر رکھی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں