بریسٹ کینسر سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ خواتین کو اس مرض سے بچنے کے لئے آگاہی حاصل ہو، سی ای او ہیلتھ اوکاڑہ

بدھ 23 اکتوبر 2019 19:28

اوکاڑہ۔23 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) بریسٹ کینسر خواتین میں ہونے والا ایک عام اور مہلک مرض ہے بریسٹ کینسر سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ خواتین کو اس مرض سے بچنے کے لئے آگاہی حاصل ہو ۔ ان خیالات کا اظہار سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،ڈسٹر کٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سجاد گیلانی ڈسٹر کٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر بابرہ شاہد ڈوگر نے اوکاڑہ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں کینسر سے بچاؤ کے لئے آگاہی سیمینا رمیں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ماہر گائنا کالوجسٹ سے باقاعدگی سے چیک اپ کروانے کے ساتھ ساتھ اگر کسی خاتون کو بریسٹ میں گلٹی یا کوئی تبدیلی محسوس ہو تو اسے فوراًً ماہر گائنا کالوجسٹ سے رابطہ کرنا چاہیے اور ان کے تجویز کردہ ٹیسٹ اور اس کا باقاعدگی سے علاج کروانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اس مرض سے ڈرنے کی نہیں احتیاط کی ضرورت ہے اگر ہم ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کریں تو ہم اپنی صحت کو درپیش بہت سے مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر بابرہ شاہد ڈوگر نے خواتین کو بریسٹ کینسر سے بچنے اور احتیاطی تدابیر سے متعلق لیکچر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں