ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حشر سینٹ جیساہوگا ،حماد اسلم کھرل

منگل 12 نومبر 2019 23:25

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر رائے حماد اسلم کھرل نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حشر سینٹ جیساہوگا اپوزیشن عوام کی خدمت سے روکنے کے لئے روڑے اٹکا رہی ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا رائے حماد اسلم کھرل نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے خود کو چھپانے اور حکومت کو عوامی خدمت سے روکنے کے لئے تحریک عدم اعتماد کا کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے پہلے اپوزیشن کو سینٹ میں منہ کی کھانا پڑی جب انہوں نے چیئر مین سینٹ کے خلاف قرار داد پیش کی تھی اب انہوںنے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے خلاف قراد دا د پیش کی ہے جس میں ایک بار پھر ان کوشکست فاش ہوگی ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ سابق حکومت نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کر دیا تھا اور عوام کو میڈیا کے ذریعے غلط اعداد وشمار بتائے جاتے رہے ہیں جب کہ حقائق ا س کے برعکس تھے عمران خان نے دن رات محنت کے بعد پاکستا ن کی معیشت کو سنبھالا دیا ہے

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں