اوکاڑہ:کیچڑ کرنے سے منع کرنے پر ایک شخص کوموت کی گھاٹ اتار دیاگیا دوسر ازخمی

منگل 12 نومبر 2019 23:25

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) کیچڑ کرنے سے منع کرنے پر ایک شخص کوموت کی گھاٹ اتار دیاگیا دوسر ازخمی تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 48ٹو ایل میں محمد ثاقب اور آفاق محمد نے بلال کو گلی میں کیچڑ کرنے سے منع کیاتھا جس پر بلال ، عابد ، وسیم اور عرفان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں محمد ثاقب اور آفاق محمد زخمی ہوگئے جنہیں شدیدزخمی حالت میںڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل پہنچا یا گیا جہاں تشویشناک حالت کے باعث آفاق محمد کوساہیوال ہسپتال پہنچا دیا گیا لیکن آفاق محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاپولیس نے محمد سلیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں