اوکاڑہ:پولیس نے اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 12 نومبر 2019 23:25

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) پولیس نے اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیرخان کے حکم کے مطابق ضلع بھر میں منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم جاری ہے جس کے دوران اوکاڑہ کینٹ پولیس نے بھر پور کارروائی کرتے ہوئے محمد افضل سکنہ 9فور ایل کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ شراب کی سپلائی کے لئے جا رہا تھا اس کے قبضہ سے سات لیٹر شراب بھی برآمد کرلی ہے جب کہ دوران گشت اوکاڑہ پولیس نے ارشاد عرف شاداسکنہ 54فائیو ایل سے پسٹل 30بور اور جاوید مسیح سکنہ 9فور ایل سے ریوالور 32بور برآمد کیا ہے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ تھانہ چورستہ میاں خاں پولیس نے منشیات فروش بلال افضل اور ندیم اختر سے 40لیٹر شراب برآمد کرلی

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں