شکرگڑھ، ٹر یفک قوا نین پر عمل درآمد کر کے ہی حادثات کی شر ح کو کم کیا جا سکتا ہے، ڈی ایس پی ٹریفک

بدھ 18 مارچ 2020 18:02

شکرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2020ء) ڈی ایس پی ٹر یفک نارووال شوکت جو ئیہ نے کہا ہے کہ زند گی اللہ تعالی کی طر ف سے دی ہو ئی انمو ل نعمت ہے جو ہر کسی کو ایک بار ہی ملتی ہے جس کی ہمیں حفا ظت کر نا ہو گی لہذا دیگر مقا مات پر قا نو ن کی پا سداری کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہو گا اور ٹر یفک قوا نین پر عمل درآمد کر کے ہی حادثات کی شر ح کو کم کیا جا سکتا ہے۔

اس حوا لے سے ہر فرد کو ذمہ دار شہر ی ہونے کا ثبو ت دینا چا ہیے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے یہ بات اپنے دفتر میں ٹر یفک کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی جس میں ٹریفک پو لیس ،سیکریٹری آر ٹی اے کے افسران کے علاوہ اڈا ما لکا ن اور گاڑی ما لکان نے شر کت کی۔ڈی ایس پی ٹریفک شو کت جو ئیہ نے کہا کہ ٹر یفک قوا نین کا احترام کر تے ہو ئے اپنی اور دوسروں کی زند گی کی حفاظت کر یں ،ون وے اور غیر معیا ر ی سلنڈر استعمال کر نے وا لی گا ڑیو ں کے خلاف کارروا ئی بلا تفریق جا ری رہے گی اس حوا لے سے گاڑی مالکا ن محکمہ ٹریفک پولیس کے ساتھ تعا و ن کرتے ہو ئے مہذب شہر ی بننے کا ثبو ت دیں۔واضح رہے کہ شوکت جو ئیہ نے گزشتہ روز اپنے عہد ے کا چارچ سنبھا ل کر کا م شر وع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں