کرونا وائرس کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو کر جنگ لڑنا ہو گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمر سعید

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:22

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمر سعید ملک نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو کر جنگ لڑنا ہو گی ہماری معمولی سی غفلت پاکستان کی 60 فیصد آبادی کو لقمہ اجل بنا دے گی ہم سب کو حکومت اور ڈاکٹرز کی بتائی گئی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے فلیگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے کیا ۔

فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی ٹریفک ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ،ایس ایچ او تھانہ صدر ،ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن ، ایس ایچ او بی ڈویژن ،ایلیٹ فورس کی گاڑیاں اور ڈولفن فورس نے شرکت کی ۔فلیگ مارچ تھانہ صدر اوکاڑہ سے شروع کیا جو ایم اے جناح روڈ ،ہارنیاں والا چوک ،ٹینک چوک ،ایم سی بی چوک ، منڈی روڈ ، تحصیل روڈ ،بے نظیر روڈ ،وینس چوک راوی روڈ سے ہوتاہو ا تھانہ صدر اوکاڑہ پر اختتام ہوا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے تمام ایس ایچ اوحضرات کو سختی سے حکم دیا کہ ضلع بھر میں دفعہ 144 کے قانون کی پوری عملداری نظر آنی چائیے پابندی میں ڈبل سواری، پبلک ٹرانسپورٹ کا استعما ل 5 یا اس سے زیا دہ کا جمع ہو نا اور مساجد میں 5 نمازیوں کا ہو نا شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں علماء کرام کا شکر گزار ہو ں کہ وہ اس آفت کے موقع پر پولیس انتظامیہ اور حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں