ج* پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد تمباکونوشی کاعالمی دن منایا گیا

ٰ اوکاڑہ میں موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز "ماڈا" رجسٹرڈ کے زیر اہتمام آن لائن آگہی لیکچر کا انعقاد

اتوار 31 مئی 2020 20:10

!اوکاڑہ چھائونی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2020ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد تمباکونوشی کاعالمی دن منایا گیا، اوکاڑہ میں موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز "ماڈا" رجسٹرڈ کے زیر اہتمام آن لائن آگہی لیکچر کا انعقادکیا گیا ، جس سے چیئر پرسن ہیومن رائٹس کمیٹی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ /جنرل سیکرٹری "ماڈا" مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق تمباکو نوشی ہرسال دنیا بھر میں 70 لاکھ افراد کی موت کی وجہ بن رہی ہے، جبکہ طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ سے زائد اموات کی وجہ تمباکو نوشی کے باعث پیدا ہونے والی بیماریاں ہیں جوکہ لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں پانچ لاکھ سے زائد دکانیں اور پان کے کھوکھوں پر سگریٹ با آسانی دستیاب ہے عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر دنیا بھر میں ساٹھ لاکھ افراد کی ہلاکت کا سبب تمباکو نوشی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سگریٹ نوشی کا رٴْجحان یونہی بڑھتا رہا تو دٴْنیا بھر میں 2030ء تک تمباکو نوشی کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد سالانہ 60 لاکھ سے بڑھ کر 80 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے ، مس صائمہ رشید نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے 1987ء میں دنیا بھرمیں ترک تمباکو نوشی کا دن منانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہرسال اکتیس مئی کو ترک تمباکو نوشی کا دن منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ تمباکو نوشی کی عادت میں مبتلا افراد کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے امکانا ت بھی زیادہ ہو سکتے ہیں،کیونکہ بار بار انگلیوں کے ذریعے سگریٹ کو پکڑا اور منہ کو لگایا جاتاہے، اس عمل میں ہاتھوں کے ذریعے وائرس منہ تک پہنچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ، اسی طرح دیہاتوں میں حقہ پینے والے اکثر مشترکہ طور پر بیٹھ کر پیتے ہیں، پاکستان میں پبلک مقامات، ہسپتال و دفاتر میں تمباکو نوشی کرنے پر پابندی عائد ہے،لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس پر عمل درآمد صحیح طریقہ سے نہیں ہو پارہا خاص طور پر دفاتر میں سگریٹ نوشی کرنے والوں پر فوری کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی جس پر عمل درآمد کروانا انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنی اور دوسروں کی صحت چاہتے ہیں تو ہر دن ’’انسداد تمباکو نوشی کے دن‘‘ کے طور پر منائیں تمباکو کے استعمال کی حوصلہ شکنی اور ریونیو بڑھانے کے لئے تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، اس موقع پر کالم نگار /سماجی ورکرمحمد مظہررشید چودھری ،مس تزئین ، چودھری عرفان اعجاز ، مس تحریم ، عدنان اعجاز چودھری ، مس میمونہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا *

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں