اوکاڑہ میں گداگروں کے جتھے امنڈ آئے ، سینکڑوں پیشہ ور گداگروں نے عوام کا جینا محال کردیا

پیر 1 جون 2020 22:19

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) اوکاڑہ میں گداگروں کے جتھے امنڈ آئے ، سینکڑوں پیشہ ور گداگروں نے عوام کا جینا محال کردیا۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے عوام پیشہ ور گدا گروں کی فوج ظفر موج سے بیحدتنگ ہونے پر سراپا احتجاج دکھائی دیتے ہیں۔اوکاڑہ شہر کی خواتین بچے بوڑھے جوان گداگروں کے ہاتھوں اور سماجی فاصلوں کی کھلی خلاف ورزی پر شدید پریشان ہو رہے ہیں۔

معزز شہری اور خواتین اپنیگھروں سے نکلتے ہیں انھیں دس قدم پر ہی اشیائ خوردونوش خریدنے سے پہلے پیشہ ور گداگر عورتوں اور مردوں کے نرغے میں پھنسنا معمول بن چکا ہے۔ ہر گلیوں بازاروں میں میڈیکل سٹورز، سویٹ شاپس، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ اور دیگر مارکیٹوں میں گداگروں کے روپ میں خواتین مردبچے بوڑھے پیچھے لگ جاتے ہیں اور بھیک ملنے کی ناکامی پر لوگوں کو بد دعائیں دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

روزانہ پیشہ ور گداگروں کے جتھے صبح 8 بجے سے اوکاڑہ شہر کا رخ کرلیتے ہیں اور شہری خواتین مردوں بچوں کو تنگ کرتے ہیں کچھ بے ہودہ حرکتیں بدتمیزی کرتے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان علاقوں پر مامور پولیس کا عملہ مبینہ طور پر خاموش تماشائی دکھائی دیتے ہیں۔ متعدد بار شہریوں نے ٹویٹر پر ڈی پی او اوکاڑہ اور آئی جی پنجاب صاحب سے سخت قانونی کارروائی کی اپیل کی مگر کوئی کاروئی نہیں کی جارہی۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں