دیپالپور ، اوکاڑہ میں واپڈا کا ملازم دن دیہاڑے قتل

منگل 2 جون 2020 18:43

دیپالپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) دیپالپور دیرینہ دشمنی یا معاملہ کوئی اور اوکاڑہ میں واپڈا کا ملازم دن دیہاڑے قتل، علامہ اقبال روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق، جاں بحق شخص کی شناخت عمران ولد فلک شیر کے نام سے ہوئی ہے۔ عمران نامی واپڈا ملازم اور بصیر پور کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم اور متعلقہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔

پولیس نے مقتول کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم اور متعلقہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی۔ پولیس نے مقتول کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے تلاش شروع کر دی ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں