اوکاڑہ، کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ریسکیو1122 سمیت دیگر محکموں کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے، ڈپٹی کمشنر

بدھ 3 جون 2020 22:38

اوکاڑہ+رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عثمان علی نے کہا ہے کہ اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے ضروری ہے کہ تربیتی مشقوں کے ساتھ ساتھ جدید ترین آلات سے استفادہ کیا جائے اور ریسکیو1122 سمیت دیگر اداروں کی کارکردگی مثالی ہے۔ کسی بھی حادثہ سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام ادارے مربوط انداز میں طے شدہ حکمتِ عملی کے تحت کام کریں مشکل ترین حالات اور خطرناک صورتحال میں لوگوں کو ریسکیوکرنا، لوگوں کے مال و اسباب کو محفوظ کرنا اداروں کی ذمہ داری ہے۔

ان خیالا ت کااظہار ڈی سی اوکاڑہ نے ریسکیو 1122 اوکاڑہ کے زیر اہتمام منعقد کردہ موک ایکسرسائز برائے مون سون و ممکنہ سیلاب 2020 کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اوکاڑہ ظفر اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ1122کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیارہے اور نہ صرف سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کوان کے مال و اسباب کے ساتھ محفوظ مقامات پر منتقل کرتی ہے بلکہ طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کیمپ مینجمنٹ میں بھی بھرپور کردار ادا کرتی ہے اس موقع پر ریسکیو1122 اوکاڑہ نے کشتیوں سے مارچ پاسٹ کیاگیا اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو بمعہ مال و اسباب بحفاطت محفوظ مقام منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیاموک ایکسرسائز میں ریسکیو1122 کے علاوہ، پولیس، محکمہ صحت، محکمہ سول ڈیفنس، لائف سٹاک، محکمہ زراعت، میونسپل کارپوریشن، ضلعی انتظامیہ اور ایدھی فاؤ نڈیشن کی جانب سے بھی ہنگامی کیمپ لگائے گئے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں