اوکاڑہ، منشیات فروش گرفتار، مقدمات درج

بدھ 3 جون 2020 22:38

اوکاڑہ+رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراوکاڑہ عمر سعید ملک کے احکامات کی روشنی میں اور ڈی ایس پی عابد حسین ظفر سرکل دیپالپور کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ منڈی احمدآباد محمد اعجاز نے منشیا ت فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے منشیات فروش سردار علی کے قبضہ سے 3339گرام چرس، علی رضا کے قبضہ سے 2 بوتل شراب ، 25 لیٹر شراب دیسی معہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں