اوکاڑہ، ٹریفک حادثات میں ایک نوجوان جاںبحق، 9 افرادزخمی

بدھ 3 جون 2020 22:38

اوکاڑہ+رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) ٹریفک کے تین حادثات میں ایک نوجوان جاںبحق، 9 افرادزخمی ہوگئے، ریسکیو1122کے عملے نے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق دیپالپور بصیرپور روڑ پر تیز رفتارکیری ڈبہ نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس سے موٹرسائیکل سوارمنچریاں چک کارہائشی محمد اکرام موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

دوسراحادثہ دیپالپوربائی پاس پاکپتن روڑ پر پیش آیاجس میں تیزرفتارمزداٹرک نے موٹرسائیکل رکشے کو ٹکر ماردی جس سے موٹرسائیکل رکشے میں سوارپانچ مسافرزخمی ہوگئے۔ تیسرے حادثے میں نہرلوئرباری دوآب کے کنارے یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے قریب دوموٹرسائیکلوں کے تصادم میں خواتین سمیت پانچ افرادزخمی ہوگئے۔ ریسکیو1122کے عملے نے تینوں حادثات میں جاںبحق ہونے والے کی نعش اورزخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا جبکہ متعلقہ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں