اڈا تبروک کے قریب دودھ والی وین الٹ گئی، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی

بدھ 3 جون 2020 22:40

دیپالپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) ریسکیو ذرائع کے مطابق دیپالپورجی ٹی روڈ پر اڈا تبروک کے قریب دودھ والی وین الٹنے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ایک شخص زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

وین میں دودھ کی ڈرمیاں کے ساتھ خاتون بیٹھی ہوئی تھی،حادثہ وین کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ ٹائر پھٹنے سے خاتون وین سے گر کر ٹائروں تلے کچلی گئیں اور جاں بحق ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں