شکرگڑھ،محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام پلانٹ فار پاکستان کے حوالے سے شجرکاری مہم کا آغاز

جمعرات 23 جولائی 2020 18:16

شکرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2020ء) محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام پلانٹ فار پاکستان کے حوالے سے شجرکاری مہم کا آغاز ،اسسٹنٹ کمشنر نارووال عمر افتخار شیرازی نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع تنویر احمد تتلہ کے ہمراہ دفتر کے لان میں پودے لگائے۔انسپکٹرز زراعت رفاقت علی ،گلزار احمد حافظ بنیامین ،محمد زاہد و دیگر اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں سرسبز اور آلودگی سے پاک ماحول کو یقینی بنانے کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ پودے لگانا ھوں،پودے لگانا ھی کافی نہیں بلکہ اس کی حفاظت اور آبیاری کرنا بے حد ضروری ھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نارووال مہر شاہد زمان لک کی نگرانی میں وزیر اعظم کے پروگرام پلانٹ فار پاکستان مہم کے ضلع کے تمام پارکس،سرکاری دفاتر اور شہر کی گرین بیلٹ و دیگر مقامات پر پودے لگائے جارھے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کہ ضلع بھر میں محکمہ زراعت کے تمام تحصیل و فیلڈ کی سطح پر قائم دفاتر میں زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ھے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں