پاکستان بھر کی طرح شکرگڑھ میں بھی استحصال کشمیر ڈے منایا گیا

بدھ 5 اگست 2020 17:50

شکرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) پاکستان بھر کی طرح شکرگڑھ میں بھی استحصال کشمیر ڈے منایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ وقار اکبر چیمہ کی قیادت میں سیمینار اور ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور بعد ازاں سائرن بجا کر ٹریفک کو روکا گیا اور کشمیری ترانہ اور قومی ترانہ سنایا گیا شہر کی فضائ اللہ اکبر اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ وقار اکبر چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیر کا مقدمہ ہر حال میں لڑتے رہیں گے اور بھارت کا گھٹیا چہرہ دنیا کو دکھاتے رہیں گے اور کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کل بھی کھڑے تھے اور ہر مشکل میں آج بھی ان کے شامہ بشانہ ہیں پاکستانیوں اور کشمیری مسلمانوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور ایک کان ہیں۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں