شکرگڑھ،پلا نٹ فارپا کستان شجر کار ی مہم کامیابی سے جاری ہے،اسسٹنٹ ڈائیریکٹر لیبر

بدھ 12 اگست 2020 18:05

شکرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) اسسٹنٹ ڈائیریکٹر لیبر چوہدر ی ذوالفقار انجم نے کہا ہے کہ ڈا ئر یکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی اور ڈپٹی کمشنر نارووال مہر شاہد زمان لک کی زیر نگرانی محکمہ لیبر کے زیر اہتما م وزیر اعظم کا پلا نٹ فارپا کستان کے تحت شجر کار ی مہم کامیابی سے جاری ہے اس سلسلہ میں محکمہ لیبر نے اپنی مدد آپ اور پٹرول پمپس اور بھٹہ ایسو سی ایشن کے تعاون سے 11 اگست تا 13 اگست تک تین رو ز ہ شجر کاری مہم جا ری ہے ،مہم کے دوران مختلف پٹرول پمپس بھٹہ جا ت ویگر مناسب مقامات پر سینکڑوں پو دے لگائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر نے مزید کہا کہ ملک کو صاف ستھرا سرسبز بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ہمیں ما حول سے آلو دگی کے خا تمہ کے لئے ابھی سے بر ق رفتاری سے شجر کا ری کرنا ہو گی تاکہ نئی نسل کو بہتر سے بہتر صاف ستھر ا اور صحت مند ما حو ل میسر آسکے اور ملک کو خوشحا ل بنانے کے لئے وزیر اعظم کی مہم کو کا میاب بنا نے کے لئے کلین اینڈ گرین پا کستان کا حصہ بننا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں