اوکاڑہ ،بلاول بھٹو کی پنجاب آمد کے بعد مخالفین کی آنکھیں کھل جائیں گی ، ریاض ناگوری

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:12

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) پیپلز پارٹی ضلع اوکاڑہ کے سینئر رہنما ریاض ناگوری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی پنجاب آمد کے بعد مخالفین کی آنکھیں کھل جائیں گی جیالے اپنے محبوب جواں سال لیڈر کا بھرپور استقبال کریں گے اور بلاول بھٹو زرداری پنجاب میں نئی روح پھونک دیں گے بھٹوکاجیالا غیر فعال ہو سکتا ہے پارٹی لیڈر شپ سے ناراض ہو سکتا ہے مگر بھٹو ازم کو نہیں چھوڑ سکتا کیونکہ بھٹو کا رشتہ اس قوم سے خون کا رشتہ ہے بھٹو خاندان شہادتوں کے روایات کا امین ہے جیالے کارکنوں نے بھٹو کے نظریات کو زندہ رکھا جبکہ ابن الوقت رہنما پارٹی میں آتے اور داغ مفارقت دیتے رہے اس طرح سیاسی قلا بازوں سے پارٹی کو فرق نہیں پڑتا پارٹی کا سرمایہ کارکن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ریاض ناگوری نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں اور محنت کشوں کی جماعت ہے بلاول بھٹو زرداری بہت جلد پارٹی کو مزید فعال اومنظم کرنے کیلئے پنجاب کا دورہ کریں گے اور بلاول بھٹو کو اوکاڑہ میں جلسہ کرنے کی دعوت دی ہے

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں