اوکاڑہ ، لوگوں کے ریلیف کے لئے ضلعی انتظامیہ آخری حد تک جائے گی ،ڈپٹی کمشنرعثمان علی

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:12

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ لوگوں کے ریلیف کے لئے ضلعی انتظامیہ آخری حد تک جائے گی حکومت کی ہدائیت پر مارکیٹوں میں آٹے ،چینی کی وافر مقدار میں فراہمی اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے تمام پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں موجود ہیں سہولت بازاروں کے ذریعے صارفین کو عام مارکیٹ سے بھی کم نرخوں پر آٹا ،چینی ،پھل ،سبزیاں اور دیگر اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہولت بازاروں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے بتایا کہ عام مارکیٹ میں 20کلوآٹے کا تھیلا 860روپے میں دستیاب ہے جبکہ سہولت بازاروں میں 20کلو آٹے کا تھیلا 845روپے میں دستیاب ہے 10کلو آٹے کا تھیلا عام مارکیٹ میں 430جبکہ سہولت بازاروں میں 420روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے سہولت بازاروں میں چینی 85روپے فی کلو دستیاب ہے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے بتایا کہ ضلع کے 8سہولت بازاروں میں 3100آٹے کے تھیلے روزانہ کی بنیاد پر فراہم کئے جا رہے ہیں اوکاڑہ کے سہولت بازاروں میں 750آٹے کے تھیلے ،رینالہ 500آٹے کے تھیلے ،بنگلہ گوگیرہ 300آٹے کے تھیلے ،حجرہ شاہ مقیم 200آٹے کے تھیلے ،منڈی احمد آباد 200آٹے کے تھیلے ،حویلی لکھا 300آٹے کے تھیلے جبکہ دیپالپور میں 600آٹے کے تھیلے روزانہ کی بنیاد پر فروخت کئے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں