پاکستانی قوم کی آوازنواز شریف کے ساتھ ہے ،چوہدری عمران ایڈووکیٹ

جیسے ہی آئندہ بلدیاتی انتخابی میدان سجے گا مسلم لیگ(ن) کا ہر وہ کارکن جس پر میاں نواز شریف ہاتھ رکھیں گے کلین سویپ کریگا،رہنما مسلم لیگ (ن) اوکاڑہ

اتوار 25 اکتوبر 2020 16:45

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ ن اوکاڑہ کے رہنما چوہدری عمران ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کی آوازنواز شریف کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ جیسے ہی آئندہ بلدیاتی انتخابی میدان سجے گا مسلم لیگ(ن) کا ہر وہ کارکن جس پر میاں نواز شریف ہاتھ رکھیں گے کلین سویپ کرے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے 2 سال میں ہی ملک کا بیڑا ہی غرق کر دیا مہنگائی کی دلدل میں پھنسے لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہو چکے ہیں سرکاری محکموں کے فنڈز بند ہونے سے ملازمین کو بر وقت تنخواہوں کی ادائیگیاں مشکل ہو چکی ہے اگر یہی نیا پاکستان ہت تو خان صاحب خدارا پاکستان عوام کو پرانے پاکستان میں ہی رہنے دیں ملک چلانا خان صاحب کے بس کی بات نہیں موجودہ حالات میں حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے ،انہوں نے کہا کہ عوامی دلوں سے میاں نواز شریف کی محبت کو نہیں نکالا جا سکتا ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں