عوام کاپیسہ عوامی فلاح پر خرچ ہوگا،بلال اشرف سوہنا

نیابلدیاتی نظام تبدیلی کاپیش خیمہ ثابت ہوگاعوامی مسائل ان کے دہلیزپر حل ہونگے،یوتھ لیڈر تحریک انصاف

اتوار 25 اکتوبر 2020 16:45

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) تحریک انصاف یوتھ لیڈربلال اشرف سوہنا نے کہا ہے کہ عوام کاپیشہ عوامی فلاح پر خرچ ہوگا،نیابلدیاتی نظام تبدیلی کاپیش خیمہ ثابت ہوگاعوامی مسائل ان کے دہلیزپر حل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں بیرونی قرضوں میں اضافہ جغرائی حالات حکومت سخت چیلجز سے بنردآزما ہے حکومتی اقدامات اورمثبت پالیسیوں سے حالات کادھارہ ترقی وخوشحالی کی طرف موڑ کر دم لیں گے وزیراعظم عمران خان عزم کئے ہوئے ہیں کہ وہ ملک وقوم کودرپیش مشکل حالات سے باہر نکالیں گے حکومتی اقدامات سے حالات نارمل ہوتے چلے جارہے ہیں وہ دن دور نہیں جب پاکستان خطے کی مضبوط معیشت اورعوام خوشحال ہوں گے انہوں نے کہاکہ کئی دہائیوں سے بگڑے ہوئے نظام کودرست کرنے میں وقت تولگے گا مگر حکومت اصلاحات لارہی ہے جس سے عوام مستفید ہوسکیں گے اورملک ترقی کی راہ پرکامزن ہوگاپاکستان کو عظیم فلاحی ریاست بنانے کے عزم پر کاربندہیں۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں