ہفتہ شان رحمتہ للعالمینﷺکے سلسلے میں سیمینا ر کا انعقاد

منگل 17 نومبر 2020 17:36

شکرگڑھ۔17نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17نومبر2020ء) :وزیر اعظم پا کستا ن کی خصوصی ہد ایات کی روشنی اور ڈپٹی کمشنر نارووال مہر شاہد زما ن لک کی زیر نگرانی ہفتہ شان رحمتہ للعالمینﷺکے حوالے سے محکمہ صحت کے زیر اہتما م ایک سیمینا ر کا انعقاد کیا گیا، جس میں سی ای او ہیلتھ ڈا کٹر محمد خالد نے مہما ن خصوصی جبکہ ڈپٹی ڈا ئر یکٹر سوشل ویلفیئر زاہد رفیق ،ڈی ایچ اوز ڈا کٹر محمد طارق،ڈا کٹر زاہد رندھا وا، ڈا کٹر محمد نو ید حیدر ، ڈسٹر کٹ پا پو لیشن آفیسر سجا د احمد چوہدری، محمد ریا ض، سما جی ورکر پر وفیسر ڈا کٹر خا لد صدیقی ،اسٹینو محمدآصف ،رمضان گورا ئیہ کے علاوہ مفتی علا مہ قاری محمد ذیشان عطاری،علا مہ قاری غلا م غو ث نقشبندی ودیگر مقا می علما ئے کر ام اور نعت خواں حضرات اور فیلڈ سٹا ف نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ ڈا کٹر محمد خا لد ، مفتی علا مہ قاری ذیشان عطاری ،علامہ قاری پیر محمد غلام غو ث نقشبندی نے سیرت سیمینا ر سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ حضور سید الا نبیا خا تم النبین ﷺ کی ولا دت باسعادت کا ئنا ت کی سب سے بڑی خوشی ہے جسے منانا ہر مسلما ن کا ایما نی تقا ضا ہے اور نبی کریم ﷺکا اسوہ حسنہ دنیا و آخرت میں کا میابی کا واحد ذریعہ ہے ،دشمنا ن اسلام کے مقا بلے میں خود کو مضبوط بنانے کے لئے ہمیں اپنے کردار اور عمل کو ایسا کر نا ہو گا جو کہ آپ ﷺ کی تعلیمات کے عین مطابق ہو۔

مقر رین نے پیا رے آقا کریم ﷺ بطور معلم انسا ینت کی محبت اوران کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈا لی گئی اور وزیر اعلیٰ پنجا ب کی طر ف سے صو بہ بھر میں ہفتہ شان رحمتہ للعلمین ﷺکے انعقاد پر انہیں زبر دست خراج تحسین پیش کیا ۔ سیر ت سیمینار میں نعت خواں حضرات نے نہایت پیا رے اندا ز میں ہد یہ عقیدت بھی پیش کیا

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں