اوکاڑہ ،گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا

بدھ 18 نومبر 2020 23:03

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2020ء) اوکاڑہ کے قصبہ موضع اکبر میں گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا ،ملزم موقع سے فرار، مقتولہ عدیلہ بی بی کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ملزم اللہ بخش کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری، تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے قصبہ موضع اکبر کی رہائشی اللہ بخش نے اپنی بیوی عدیلہ بی بی کو گلا دبا کر قتل کر دیا، 22سالہ مقتولہ عدیلہ بی بی پر اس کے خاوند ملزم اللہ بخش کو بدچلنی کا شبہ تھا، پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے مقتولہ عدیلہ بی بی کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ملزم اللہ بخش کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں