چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قا سم خان کا ضلع اوکاڑہ کا دورہ

چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے احاطہ میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ایرو کیریا کا پودا لگایا ،ملکی سلامتی کیلئے دعا کی

منگل 24 نومبر 2020 21:58

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قا سم خان نے ضلع اوکاڑہ کا دورہ کیا ،چیف جسٹس نے اپنی آمد کے فوراًً بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے احاطہ میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ایرو کیریا کا پودا لگایا اور ملکی سلامتی کے لئے دعا کی۔اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسیم الرحما ن خان خاکوانی،سٹاف آفیسر سمیت ایڈیشنل سیشن ججز ،سینئر سول ججز اور سول ججز بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسیم الرحمان خان خاکوانی نے ڈسٹرکٹ کورٹس کی جانب سے کی گئی شجر کاری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔بعد ازاں چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ،تحصیل دیپالپور اور تحصیل رینالہ خورد کے صدور و جنرل سیکریٹریز نے ملاقات کی اور بار کو درپیش مسائل سے متعلق آگاہ کیا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم علی خا ن نے بار ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے نئی تعمیر شدہ فیملی کورٹ ،ججز کے لئے نئے بنائے جانے والے بیچلر ہاسٹل ،اور مسجد کا افتتاح کیا ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسیم الرحمان خان خاکوانی نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قا سم خان کو ضلع میں نپٹائے گئے کیسز ،زیر التواء کیسز کو جلد از جلد نپٹائے جانے اور فیملی کورٹ میں زیر سماعت مقدمات کو جلد حل کرنے سے متعلق بریفنگ دی ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں