اوکاڑہ کے چار مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق دو شدید زخمی ہوگئے

جمعہ 27 نومبر 2020 18:04

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) اوکاڑہ کے چار مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق دو شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ایک کی حالت تشویشناک تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا پہلا حادثہ کینٹ کے قریب تبروک روڈ پر پیش آیا جہاں پر تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے 24 سالہ موٹر سائیکل سوار موسی خالد سکنہ طارق بن زیاد کالونی ساہیوال کو کچل دیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ٹریفک کا دوسرا حادثہ نیشنل ہائی ویز شیرگڑھ بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سواروں کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے کچل دیا حادثہ کے نتیجہ میں اشفاق احمد سکنہ دس ون ایل موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا ٹرالر ڈرائیور ٹرالر سمیت فرار ہو گیا پولیس نے لاش قبضے میں لیتے ہوئے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے ٹریفک کا تیسرا حادثہ فیصل آباد روڈ پر نواز دی کھوی کے قریب پیش آیا جہاں پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا حادثہ کے نتیجہ میں ایک نوجوان افتخار جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی جبکہ رینالہ بائی پاس کے قریب گرین سیٹی ٹاون کے سامنے ریلوے لائن عبور کرنے والا شخص محمد عمران سکنہ منچن آباد مال گاڑی کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا ریلوے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں