حکومت عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے رہی، لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں، محمد جاوید قصوری

کورونا وبا شدت اختیار کرتی جارہی ہے، تمام جماعتوں کو ایک ساتھ بیٹھ کر مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے،امیر جماعت اسلامی وسطحی پنجاب

ہفتہ 28 نومبر 2020 19:31

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) محمد جاوید قصوری امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے رہی، لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں، کورونا وبا شدت اختیار کرتی جارہی ہے، تمام جماعتوں کو ایک ساتھ بیٹھ کر مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اشیائے ضروریہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں، حکمران غریب عوام کا خون چوس رہے ہیں,، حکمران عوام کو درپیش مسائل سے واقف ہی نہیں ہیں،ہوشربامہنگائینے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے،18ہزار اوسطاً تنخواہ لینے والے شخص کے گھر کا بنیادی خرچہ 41ہزارروپے تک جا پہنچا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ ڈاکٹر بابر رشید کے ہمراہ اوکاڑہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ڈھائی سالوں میں ایک کروڑ سے زائدافراد بیروزگارہوچکے ہیں۔

عمران خان کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے، عوام اب ان کی بات سننے کو تیار نہیں، پی ٹی آئی کی نااہل حکومت نے مسائل میں بے پناہ اضافہ کیاہے، وزیر اعظم اداروں کے پیچھے چھپنے کی بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں