پاکستان تحریک انصاف پاکستان میں تعمیری انقلاب لائے گی،شیخ خالد جاوید

تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدوں کو پا یہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے سنجیدگی اور اقدامات کر رہی ہے،سینئر نائبصدر سٹی کارپوریشن تحریک انصاف

ہفتہ 28 نومبر 2020 19:31

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) شیخ خالد جاوید سینئر نائبصدر سٹی کارپوریشن تحریک انصاف ڈسٹرکٹ اوکاڑہ نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان میں تعمیری انقلاب لائے گی،ہم یو تھ کو آگے لے کر آرہے ہیں،تاکہ ان میں خود اعتماد پیداہو کر پاکستان تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدوں کو پا یہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے سنجیدگی اور اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف یوتھ کے کارکنوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کرپشن بچائو اتحاد جلد ریزہ ریزہ ہو جائیگا،کسی ویژن کے بغیر کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوتی، ان کا منشور صرف کرپشن کو بچانا ہے ،اپنے نظریات کے منافی بنائے گئے اپوزیشن اتحاد میں دراڑیں پڑ چکی ہے ، انہوں نے کہاکہ ہماری پالیسیاں صرف اورصرف ملک وقوم کو بحرانوں سے نکال کر حقیقی خوشحالی کی طرف لے کر جائے گی

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں