اوکاڑہ،پولیس نے چھاپہ مار کر شراب تیار کرنے والی منی فیکٹری پکڑ لی،مالک گرفتار

ہفتہ 28 نومبر 2020 19:31

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) پولیس نے چھاپہ مار کر شراب تیار کرنے والی منی فیکٹری پکڑ لی، فیکٹری مالک کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے منشیات کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں جس پر عمل کرتے ہوئے تھانہ راوی پولیس نے نواحی گائوں چک 7جی ڈی چھاپہ مارا یہاں سے محمد امین کو گرفتار کرلیا جس نے دیسی شراب تیار کرنے کی منی فیکٹری قائم کر رکھی تھی پولیس نے 30لیٹر تیار شراب اور شراب تیارکرنے کا دیگر سامان اپنے قبضہ میں لے لیا اور ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں