آبادی میں بے ہنگم اضافہ ملکی ترقی اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے میں بہت بڑی رکاوٹ ہے ،ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان

بدھ 2 دسمبر 2020 18:40

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ آبادی میں بے ہنگم اضافہ ملکی ترقی اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے میں بہت بڑی رکاوٹ ہے چھوٹے خاندان کی افادیت سے متعلق لوگوں کو آگاہی دینا وقت کی ضرورت ہے آبادی میں اضافہ اگر وسائل سے زیادہ ہوگا تو ہمیں ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے میں ہر سطح پر مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا محکمہ بہبود آبادی اس سلسلہ میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے محکمہ کے افسران اور فیلڈ عملہ اس سلسلہ میں اپنی کار کردگی کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر کیا ڈسٹر کٹ آفیسر بہبود آبادی فیاض چوہدری نے ضلع میں محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے عوامی آگاہی چھوٹے خاندان کی افادیت ،لٹریچر کی فراہمی ،نئے شادی شدہ جوڑوں کی رہنمائی سمیت محکمہ کے ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں