محکمہ اطلاعات اوکاڑہ فرض شناسی کی بہترین مثال بن گیا

حکومتی کارناموں کی تشہیر میں اس محکمہ کا کوئی ثانی نہیں

جمعرات 10 جون 2021 23:34

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2021ء) محکمہ اطلاعات اوکاڑہ فرض شناسی کی بہترین مثال بن گیا ۔حکومتی کارناموں کی تشہیر میں اس محکمہ کا کوئی ثانی نہیں ۔ ڈپٹی کمشنرکے ایما پران کے مبینہ دوروں ،اجلاسوں اور حکومتی پروگراموں اور دیگر محکمہ جات کی تقریباًساٹھ فیصد خبریں اور سب اچھا کی رپورٹس کا شائع کروانا عام ہوچکا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ،معاون وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان فوری طور پر تحقیقات کروائیں اور ضلعی افسر طلاعات اور اسکے عملے کو فرضی خبروں کی اشاعت سے سب اچھا کی رپورٹ دینے سے فوری طور پر روکا جائے۔

انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ اوکاڑہ ضلع میں مامور ضلعی افسر اطلاعات نے مبینہ طور پر حکومتی پروگراموں کی سو فیصد تکمیل متعدد بار ڈپٹی کمشنر کے من گھڑت فرضی بیانات اور ایسے پبلک مقامات کے دوروں جہاں پر عوام کو پتہ ہی نہیں چلتا جہاں پر ڈپٹی کمشنر کا سایہ بھی عوام کو دکھائی نہیں دیاتا مگر اخبارات میں شائع کروانے کے مبینہ طور پر فرضی ہینڈآئوٹ مسلسل جاری ہوتے ہیں جس سے حکومت وقت کو مبینہ طور پردھوکہ میں رکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع چیلنج کرتے ہیں کہ وہ دفتر اطلاعات کی طرف سے جاری ہونے والے متعددفرضی ہینڈ آئوٹ جن میں ڈپٹی کمشنر کے مختلف فرضی دوروں، اجلاسوں اور ترقیاتی کاموں سے متعلقہ خبریں صرف حکومت وقت کو مبینہ طور پر اندھیرے میں رکھنے کے مترادف ہوتی ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ،معاون وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس F عاشق اعوان فوری طور پرنوٹس لیں۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں