اوکاڑہ ،ہیڈ سلیمانکی میدان جنگ بن گیا، پولیس کے شہری پر مبینہ تشدد کیخلاف شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز

مظاہرین نے ایس ایچ او کا گھیراؤ کر لیا ،اہلکاروں پر تشدد ،پولیس وین کی توڑ پھوڑ ،پولیس کی طرف سے ہوائی فائرنگ ،شہریوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ ،دو اہلکار زخمی

ہفتہ 12 جون 2021 18:37

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) اوکاڑہ کے نواحی علاقہ ہیڈ سلیمانکی میدان جنگ بن گیا، پولیس کے شہری پر مبینہ تشدد کے خلاف شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ،مظاہرین نے ایس ایچ او کا گھیراؤ کر لیا اہلکاروں پر تشدد پولیس وین کی توڑ پھوڑ پولیس کی طرف سے ہوائی فائرنگ شہریوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کا نواحی علاقہ ہیڈ سلیمانکی میدان جنگ بن گیا پولیس چوکی کے اہلکاروں نے اعظم نامی نوجوان کو نشہ کرتے گرفتار کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جس پر علاقہ مکینوں نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے حویلی لکھا بہاولنگر روڈ پر ٹائروں کو آگ لگا کر بلاک کر دی پولیس مخالف نعرے بازی پولیس کے موقع پر پہنچنے پر مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا گاڑی کو نقصان پہنچایادو اہلکار زخمی ہوگئے ایس ایچ او رانا محمد امین کے حکم پر پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی پولیس اہلکاروں پر مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا متعدد پولیس اہلکاروں نے دکان میں چھپ کر جان بچائی ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے آخری اطلاعات آنے تک کشیدگی جاری تھی۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں