تمام سرکاری محکموں کے سربراہان اپنے سٹاف کی سو فیصد انسداد کرونا ویکسی نیشن یقینی بنائیں ، ڈپٹی کمشنر

پیر 14 جون 2021 16:48

رینالہ خورد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر صباءاصغر علی نے کہا ہے کہ ضلع میں تمام سرکاری محکموں کے سربراہان اپنے دفاتر کے سٹاف کی سو فیصد انسداد کرونا ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں،  سرکاری ملازمین کے خاندانوں میں جو افراد 18سال سے زائد عمر کے ہیں ان کی ویکسی نیشن کروا کر سرٹیفکیٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کروائیں،  ویکسی نیشن سو فیصد محفوظ اور اس کو لگانے کے لئے طے شدہ ایس او پیز کے مطابق ضلع کی تینوں تحصیلوں میں انتظامات کئے گئے ہیں ، ضلع میں کام کرنے والے تمام سرکاری محکمے اپنے سٹاف کو سو فیصد ویکسی نیشن کروانے کے پابند ہیں،  اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی،غفلت اور سستی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

  ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع میں سرکاری ملازمین کو ا ن کے خاندانوں میں انسداد کرونا ویکسی نیشن لگائے جانے کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چوہدری طاہر امین سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر صباءاصغر علی نے کہا کہ سرکاری دفاتر حکومتی مشینری کا اہم ترین حصہ ہیں ملاز میں ویکسی نیشن ترجیحی بنیادوں پر لگوائیں اور 30جون تک سرکاری ملازمین اوران کے خاندانوں کے 18سال تک کی عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کروائیں۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں