اوکاڑہ اور اس کے گرد ونواح سے تین لڑکیوں کواغواء کرلیا

منگل 14 ستمبر 2021 23:38

اوکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2021ء) اوکاڑہ اور اس کے گرد ونواح سے تین لڑکیوں کواغواء کرلیا بتایا گیا ہے کہ اللہ داد کالونی سے تین بھائیوں حافظ ناصر علی، عاطف علی او توصیف علی نے 14/15سالہ (م) کو اغواء کرلیا باہری پور قصبہ میں تمام اہل خانہ کو نشہ آور گولیاں کھلا کر دو بھائیوں اور ماں بیٹی سمیت نو افراد نے 14/15سالہ (ز) کو اغواء کر لیا ملزمان میں محسن علی، کالے خان، نوشیر احمد، صائمہ ، امیراں ، بشیراں اور منظور شامل ہیں چک 23ایس پی کا عامر خان اپنے سسرال گیا ہوا تھا کہ جہاں سے دو بھائیوں محمد عمران اورمحمد عدنان سمیت چار افراد نے اس کی بیوی فرح نسیم اور پانچ سالہ بیٹی انیزہ فاطمہ کو اغواء کرلیا محمد عمران پہلے سے ہی فرح نسیم پر بری نظر رکھتا تھا

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں