اوکاڑہ، موٹر وے پولیس نے گھروالوںسے ناراض ہوکر جانے والے 9سالہ بچے کواس کے والدین سے ملوادیا

منگل 14 ستمبر 2021 23:38

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2021ء) موٹر وے پولیس نے گھروالوںسے ناراض ہوکر جانے والے 9سالہ بچے کواس کے والدین سے ملوادیا بچہ ایک مسافر بس میں بیٹھ کر لاہور کی طرف جارہاتھا موٹروے پولیس نے مووی کمیرے میں مشکوک نظر آنے والے بچے کواپنی تحویل میں لے لیا،موٹروے ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے گھر والوں سے ناراض ہوکر جانے والے بچے کوان کے والدین سے ملوادیانچہ ایک مسافر بس میں سوار ہوکر جارہاتھا۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک بچہ جس کی عمر 8/9 سال ہے اپنے گھر والوں سے جھگڑ کر اور ناراض ہو کربس میں بیٹھ کر لاہور کی طرف جا رہاہے۔بیٹ 13 کے مووی پوائینٹ پر کیمرہ مین مسلم بخاری نے سواریوں کی مووی بناتے ہوئے ایک8/9 سال کے بچے کو بس میں گم سم، پریشان اور چپ چاپ اکیلے بیٹھے دیکھا تو کیمرہ مین نے متعلقہ پٹرولنگ آفیسر شفیق الرحمن کو اطلاع دی جو فوراً اپنے ساتھی آفیسر کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ یہ وہی بچہ جو گھر سے بھاگ کر لاہور جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بچے نے اپنا نام نواز ولد ظفر سکنہ چک نمبر21/11ایل تحصیل چیچہ وطنی ضلع ساہیوال بتلایا اس نے مزید بتایا کہ وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ جھگڑ کر اور ناراض ہوکر گھر سے بھاگ آیا ہے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے بچے کے والدین سے رابطہ کر کے ان کو نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس بیٹ ،13 آفس بلوا کر ضروری کاروائی کے بعد بچے کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا سیکٹر کمانڈر اکاڑہ عاطف شہزاد نے بیٹ کمانڈر 13 تنویر اصغر اور پٹرولنگ افسران کی اس کاوش کو سراہا۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں