حجرہ شاہ مقیم،نوجوان کی خودکشی،ایک شخص قتل،ایک حادثے میں جاں بحق

مختلف واقعات میں جاں بحق تینوں افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے

جمعرات 21 اکتوبر 2021 22:53

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) حجرہ شاہ مقیم ،مختلف واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائو ں مہتاب گڑھ کے رہائشی چھبیس سالہ محمد اعظم نے گزشتہ روز اپنی والدہ سے جھگڑا کیا اور طیش میں آکر خود کو گولی مار لی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اسے فوری طور پر لاہور ہسپتال ریفر کیا گیا جہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا،دوسرے واقعہ میں گائوں مپالکے میں پل کے قریب سے ایک شخص کی لاش دیکھ کر قریبی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے لاش برآمد کی جسکے گلے پر رسی کے نشانات پائے گئے جسکی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ،تیسرے واقعہ میں آن لائن کے مطابق نواحی گائوں دھرمے والا کا رہائشی شخص رحمت علی سڑک پر پیدل جا رہا تھا کہ اچانک پیچھے سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بے قابو ہو کر بری طرح کچل ڈالا ،قریبی لو گوں نے اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں