صفائی مہم سڑکات کے دوران حویلی کہوٹہ میں مہتاب گلی سے کہوٹہ تک صفائی کی گئی

جمعہ 29 اکتوبر 2021 17:55

حویلی کہوٹہ۔29اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2021ء):صفائی مہم سڑکات کے دوران حویلی کہوٹہ میں مہتاب گلی سے کہوٹہ تک صفائی کی گئی ۔صفائی مہم میں محکمہ شاہرات کے اہلکاران نے کام کیا۔اسسٹنٹ کمشنر چوہدری نزاکت حسین نے موقع پر جا کر کام کی نگرانی کی ۔اسسٹنٹ کمشنر نے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے کلین اینڈ گرین پروگرام کو مرحلہ وار ترتیب دے کر صفائی مہم شروع کروائی۔اس سے ہمارے شہر ،بازار اور سڑکات آلودگی سے محفوظ اور صاف ستھرے رہیں گے،  اسکے علاوہ سیاحتی مقامات  پر بھی صفائی کی گئی تاکہ سیاحوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آئے اور واپسی پر اچھے تاثرات لیکر جائیں ، ہم سب کا فرض ہے کہ اپنے علاقے کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں اور صفائی کو بحال رکھنے میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں