حجرہ شاہ مقیم :سنگدل باپ نے تین بیٹیوں کو نہر میں پھینک کر قتل کر دیا

ملزم کا بیوی سے جھگڑا ہو اتھا،ایک کی لاش مل گئی،ملزم گرفتار

جمعہ 7 جنوری 2022 23:17

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2022ء) حجرہ شاہ مقیم،بیوی سے جھگڑا،باپ نے تین بیٹیوں کو نہر میں پھینک کر قتل کر دیا،ایک بیٹی کی لاش برآمد،ملزم گرفتار،مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گائوں بگھیانہ کے رہائشی محمد اسلم کا اپنی بیوی نازیہ بی بی سے جھگڑا ہوا جسکے بعد محمد اسلم نے تین بیٹیوں نو سالہ تحریم فاطمہ ،آٹھ سالہ ملائیکہ بطول اور چھ سالہ مشال فاطمہ کو مو سائیکل پر بٹھایا اور حجرہ شاہ مقیم کی نہر بی ایس لنک راجووال میں پھینک دیا،آن لائن کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ بچیوں کی لاشوں کی تلاش کے لئے ریسکیو 1122نے سرچ آپریشن کر کے ایک بچی ملائیکہ بطول کی لاش کو تلاش کر لیا گیاجبکہ دیگر دو بچیوں کی تلاش جاری ہی

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں