شیرگڑھ کے مختلف بینکوں میں اے ٹی ایم مشینوں نے کام کرنا چھوڑ دیا

ہفتہ 8 جنوری 2022 23:00

شیرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2022ء)شیرگڑھ کے مختلف بینکوں میں اے ٹی ایم مشینوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ،شیرگڑھ اور گردونواح کے لوگ جب متعلقہ بینکوں سے اے ٹی مشین کے ذریعے رقم وصول کرنے جاتے ہیں تو کئی گھنٹے انتظار کے باوجود واپس مایوس ہوکر لوٹ جاتے ہیں ،بار بار شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے ،شیرگڑھ کے سماجی اور سیاسی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر بینک شیرگڑھ برانچ حبیب بینک شیرگڑھ برانچ اور مسلم کمرشل بینک شیرگڑھ برانچ میں نصب شدہ اے ٹی ایم مشینوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور بیشتر اے ٹی ایم مشینوں میں رقم بھی موجود نہیں ہوتی شیرگڑھ اور گردونواح کے تنخواہ دار لوگ اور عام لوگ جب اے ٹی ایم مشین کے ذریعے رقم متعلقہ بینکوں سے وصول کرنے کے لئے جاتے ہیں تو کئی گھنٹے انتظار کے باوجود واپس مایوس ہوکر لوٹ جاتے ہیں بار بار شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے شیر گڑھ کے سماجی اور سیاسی حلقوں نے اعلی حکام سے فورا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں