حجرہ شاہ مقیم ،ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ،ایک شخص قتل

منگل 1 فروری 2022 22:33

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2022ء) حجرہ شاہ مقیم :حادثات میں لڑکا اور لڑکی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص کو بری طرح تشدد کر کے قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں قلعہ دیوا سنگھ میں احاطہ مویشیاں میں سوئے ہوئے دیہاتی غلام رسول کی لاش برآمد ہوئی جسے بری طرح تشدد کر کے قتل کیا گیا تھا ،لاش کے چہرے اور گردن پر گوشت نہیں تھا صرف ہڈیاں نظر آ رہی تھیں،آن لائن کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ،دریں اثنا ء ایک ٹریفک حادثے میں گائوں 49 ٹو ایل کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 16 سالہ لڑکا محمد ظہیر جاں بحق جبکہ 14 سالہ لڑکا احسان شدید زخمی ہو گیا ،دوسرے حادثے میں گائوں شوکت آباد کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں ایک بہن 11 سالہ مریم بی بی جاں بحق ہو گئی جبکہ 2 بہن بھائی 14 سالہ عبدالرافع اور اسکی 10 سالہ بہن عارفہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے ،ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کوپولیس نے قبضہ میںلے لیاہی

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں