ضلع میں گندم خریداری کا ہدف 22لاکھ بوری ہے

12لاکھ بوری گندم خریدلی گئی،ہدف پورا کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

پیر 9 مئی 2022 22:34

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ ضلع میں گندم کی خریداری کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے محکمہ خوراک اقدامات کرے ،کسانوں کو گندم خریداری سنٹروں پرفراہم کی جانے والی سہولیات میں کسی صورت کوتاہی نہ کی جائے، کاشتکاروں کے بیٹھنے کے لئے سایہ دار جگہ ،پینے کے ٹھنڈے پانی اور خریداری سنٹروں پر صفائی ستھرائی کے لئے بہترین انتظامات کرنا خریداری سنٹروں کے انچارج کی ذمہ داری ہے جس کو احسن طریقہ سے ادا کیا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گندم خریداری مراکز رینالہ خورد اور اختر آباد کا دورہ کرتے ہوئے کیا،آن لائن کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز نے گندم خریداری سنٹروں پر ریکارڈ کا معائنہ کیا اور کسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رینالہ قمر سعید منج نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں گندم خریداری کا ہدف 22لاکھ بوری ہے جس میں سے 12لاکھ بوری گند خریدی جا چکی ہے اور آنے والے دنوں میں یہ ہدف مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں