دیپالپور، محکمہ خوراک اقدامات کرے کسانوں کو گندم خریداری سینٹروں پرفراہم کی جانے والی سہولیات میں کسی صورت کوتاہی نہ کی جائے ،ڈپٹی کمشنر

منگل 10 مئی 2022 00:26

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ ضلع میں گندم کی خریداری کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے محکمہ خوراک اقدامات کرے کسانوں کو گندم خریداری سنٹروں پرفراہم کی جانے والی سہولیات میں کسی صورت کوتاہی نہ کی جائے کاشتکاروں کے بیٹھنے کے لئے سایہ دار جگہ ،پینے کے ٹھنڈے پانی اور خریداری سنٹروں پر صفائی ستھرائی کے لئے بہترین انتظامات ،خریداری سنٹروں کے انچارج کی ذمہ داری ہے جس کو احسن طریقہ سے ادا کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گندم خریداری مراکز رینالہ خورد اور اختر آباد کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز نے گندم خریداری سنٹروں پر ریکارڈ کا معائنہ کیا اور کسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رینالہ قمر سعید منج نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں گندم خریداری کا ہدف 22لاکھ بوری ہے جس میں سے 12لاکھ بوری گندم خریدی جا چکی ہے اور آنے والے دنوں میں یہ ہدف مکمل کر لیا جائے گا ۔ \378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں