ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا شہر کے مختلف پبلک پارکس کا دورہ

بدھ 11 مئی 2022 18:20

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا شہر کے مختلف پبلک پارکس کا دورہ ۔ انہو ں نے گورنمنٹ کالونی زیڈ بلاک ،گورنمنٹ کالونی ٹینکی چوک اورچراغ سند ھو کالونی پارک میں جاری صفائی ستھرائی،لاءٹوں کی تنصیب ،لاءٹوں کی مرمت اوپارکس کی بحالی کے لئے کئے گئے کا م کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عمر نسیم ،سپرنٹنڈنٹ گارڈن قیصر بشیر ناگی بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو ہدائیت کی کہ پبلک پارکس میں آنے والے لوگوں کے بیٹھنے کے لئے بنچوں کا فوری طور پر انتظام کیا جائے اور پارکس میں نئی لاءٹیں لگانے کے ساتھ ساتھ پرانی لاءٹوں کو بھی مرمت کیا جائے ۔

پبلک پارکس کی بحالی کے لئے کئے جانے والے اقدامات پرعلاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کا شکریہ ادا کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پبلک پارکس کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر میونسپل کارپوریشن کے عملہ کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں جو پارکس کی دیکھ بھال کریں گی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ علاقہ مکین بھی پارکس کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ \378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں