رینالہ خورد،محنت مزدوری کے پیسے مانگنے پرمالک سیخ پاہوگیا، مزارع کے مویشیوں کےباڑے کوآگ لگادی، لاکھوں روپے مالیت کے سات مویشی جل کرہلاک ہوگئے

جمعرات 12 مئی 2022 23:04

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2022ء) محنت مزدوری کے پیسے مانگنے پرمالک سیخ پاہوگیا، مزارع کے مویشیوں کےباڑے کوآگ لگادی، لاکھوں روپے مالیت کے سات مویشی جل کرہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

نواحی علاقے چوچک کے موضع ٹبی صلابت میں پیربخش نامی مزارع جو محمد نعیم کے ہاں کام کرتاتھا اور اسکی محنت مزدوری کی رقم مبلغ ایک لاکھ 99ہزارروپیے محمد نعیم کے ذمے واجب الا ادا تھی ،جب پیر بخش نے اپنی رقم کا تقاضاکیاتومحمد نعیم طیش میں آگیااوراس نے پہلے باڑے میں بندھے مویشیوں پرٹریکٹر چلایااور بعدازاں باڑے کو آگ لگادی۔

آگ سے 12مویشی جل گئے اور سات مویشی مالیتی 14لاکھ روپیے ہلاک جبکہ باقی شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی چوچک پولیس موقع پر پہنچ گئی اورمحمد نعیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں