دیپالپور ،ضلع میں شدید گرمی کی صورت حال کے پیش نظر محکمہ صحت عام لوگوں کی آگاہی کے لئے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کرے ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز

ہفتہ 14 مئی 2022 00:16

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجازنے کہا ہے کہ ضلع میں شدید گرمی کی صورت حال کے پیش نظر محکمہ صحت عام لوگوں کی آگاہی کے لئے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کرے ،ضلع کونسل اور میونسپل کا ر پوریشنز شہروں میں پینے کے ٹھنڈے پانی کے پوائنٹس قائم کرے،اسسٹنٹ کمشنر ز اور پرائس مجسٹریٹس تاجر تنظیموں کے تعاون سے بازاروں میں پینے کے صاف پانی کے انتظامات کروائیں ،تعلیمی اداروں میں بچوں کے لئے صاف پانی کو یقینی بنایا جائے ،ضلع بھر میں ہیٹ سٹروک سے متعلق رسپانس سنٹرز بنائے جائیں تاکہ ایمر جنسی کی صورت میں فوری طور پر ہیٹ سٹروک سے متاثر افراد کو طبی امداد فراہم کی جا سکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں ہیٹ سٹروک کے پیش نظر لوگوں کو گرمی اور لو کی شدت سے بچانے کے لئے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ز سمیت تمام محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی ۔محکمہ موسمیات کے ضلعی انچارج اعجاز امین نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع اوکاڑہ میں آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں قائم امتحانی سنٹروں میں پینے کے صاف پانی اور او آر ایس ملے پانی کی دستیابی کو یقینی بنائیں ،ضلع میں قائم تمام رسپانس سنٹرز کے فوکل پرسنز بنائیں جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں