دیپالپور ،ضلع کی ہمہ جہت ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، جگنو محسن

ہفتہ 14 مئی 2022 00:17

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2022ء) ضلع کی ہمہ جہت ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، شہر ی اور دیہی علاقوں میں یکساں طور پر ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے ،لوگوں کو ریلیف اور آسانی فراہم کرنے کیلئے ہر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،قومی وسائل امانت ہیں جن کا استعمال انتہائی احتیاط، ذمہ داری اور ایمانداری سے کیا جانا وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لئے نا گریز ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایم پی اے سیدہ جگنو محسن ،چوہدری منیب الحق ،چوہدری جاوید علاوَالدین ،غلام رضا ربیرہ ، ملک علی عباس کھوکھر ،نور الامین وٹواور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔اجلا س میں تمام ضلعی محکموں کے سر براہان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں ،فنڈز کی صورت حال ،مستقبل قریب میں شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کی افادیت ،علاقائی ضرورت اور عوام کے لئے ان منصوبوں کی سہولت اور افادیت کے معاملات زیر غور آئے ۔ \378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں