رینالہ خورد، ضلع میں شدید گرمی کی صورت حال کے پیش نظر محکمہ صحت عام لوگوں کی آگاہی کے لئے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کرے ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز

جمعہ 13 مئی 2022 21:35

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجازنے کہا ہے کہ ضلع میں شدید گرمی کی صورت حال کے پیش نظر محکمہ صحت عام لوگوں کی آگاہی کے لئے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کرے ،ضلع کونسل اور میونسپل کا ر پوریشنز شہروں میں پینے کے ٹھنڈے پانی کے پوائنٹس قائم کریں اسسٹنٹ کمشنر ز اور پرائس مجسٹریٹس تاجر تنظیموں کے تعاون سے بازاروں میں پینے کے صاف پانی کے انتظامات کروائیں ،تعلیمی اداروں میں بچوں کے لئے صاف پانی کو یقینی بنایا جائے ضلع بھر میں ہیٹ سٹروک سے متعلق رسپونس سنٹرز بنائے جائیں تاکہ ایمر جنسی کی صورت میں فوری طور پر ہیٹ سٹروک سے متاثر افراد کو طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں ہیٹ سٹروک کے پیش نظر لوگوں کو گرمی اور لو کی شدت سے بچانے کے لئے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں